190

ڈپلائی ،SPARX کے تحت NEO اورS سیریزلاؤنچنگ کیلئے تیار

برانڈ ایمبیسیڈر مایا علی کے ہمراہ بڑی تقاریب کا امکان، آصف خان، ذیشان قریشی اور نوید رنگیلا مصروف عمل
کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف ڈسٹری بیوٹر ادارے ڈپلائی اپنے نیااسمارٹ فون برانڈSPARXریلیز کر رہا ہے جس کے تحت دو NEO اور S سیریز لاؤنچ کی جائیں گی ۔ اسمارٹ فونز لاؤنچ کرنے کیلئے تیاری مکمل ہو چکی ہے، ان دونوں برانڈز کے 7 کے قریب ماڈلز جو انتہائی کم دام اور اعلیٰ کوالٹی رکھتے ہیں،اس لاؤنچنگ کیلئے ملک کے تمام بڑے اور مرکزی شہروں میں تقاریب منعقد کئے جانے کا امکان ہے اور یہ اطلاع بھی ہے کہ پاکستان کی بڑی چھوٹی مارکیٹوں میں ڈپلائی کی ٹیمیں دورہ کریں گی اس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں پاکستان کی مرکزی مارکیٹوں میں اس کے ہورڈنگز، ٹی بی سی، سوشل میڈیا پر بھرپور مہم بھی شروع کی جاری ہیں جس میں ان کی برانڈ ایمبیسیڈر مایا علی کے نئے اشتہارات بھی دکھائے جائیں گے مرکزی ایونٹ میں مایا علی ڈپلائی کے چیئرمین آصف خان، CEO ذیشان قریشی اور نوید رنگیلا کے ہمراہ شریک ہوں گی، مارکیٹوں کے دوروں میں آصف خان، ذیشان قریشی اور نوید رنگیلا شامل ہوں گے، اسمارٹ فون کے ساتھ اسمارٹ واچ، پاور بینک اور دیگر مصنوعات کی لاؤنچنگ کا بھی امکان ہے، امید کی جارہی ہے کہ فروری کے دوسرے ہفتے تک اسٹاک فراہم کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں