اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کا اطلاق فی الفور ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 18، 18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرول کی قیمت بڑھا کر 249.89 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 262.80 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 189.83 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 187 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر خرانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 روپے سے زائد اضافے کی قیاس آرائی کی جارہی تھی تاہم حکومت نے کوشش کی ہے کہ عوام پر کم از کم بوجھ منتقل کیا جائے۔
249