160

اوپن مارکیٹ میں روپیہ مضبوط، ڈالر 25.75 روپے سستا ہوگیا

کراچی: اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مضبوط اور ڈالر 25.75 روپے سستا ہوگیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت یکدم 25 روپے 75 پیسے کم ہوگئی، جس کے نتیجے میں ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں قیمت 285.25 روپے ہوگئی۔
قبل ازیں کاروباری دن کا آغاز ہوا تو کچھ ہی دیر میں اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہوگئی اور ڈالر 11 روپے سستا ہوکر 300 روپے تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر اوپن مارکیٹ میں صرف ایک روپیہ کم ہوکر 311 روپے پر بند ہوا تھا جب کہ انٹربینک میں ڈالر کی کاروباری دورانیہ ختم ہونے تک قیمت 285 روپے 47 پیسے تھی۔
واضح رہے کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا حتمی ریٹ شام 4 بجے کاروباری دن کے دورانیے کے اختتام پر سامنے آئے گا۔
پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہےکہ پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں اتنی بڑی کمی ہوئی ہے۔ بروقت فیصلوں پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کو مبارک باد دیتا ہوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں