156

ڈالر کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں پیش قدمی جاری

کراچی: ڈالر کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز کاروبار کا آغاز ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ شروع ہوا، جب ڈالر 279 روپے کی سطح پر آ گیا، تاہم مارکیٹ میں اتار چرھاؤ کا رجحان رہا اور دیکھتے ہی دیکھتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر 1.24 روپے بڑھ کر 280.50 روپے ہو گئی۔ بعد ازاں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید تگڑا ہوا اور قیمت میں 2.01 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 281.27 روپے کی سطح پر آ گیا۔ دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا، جس سے ڈالر 287 روپے کی سطح پر آ گیا۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے بھی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے۔ 100 انڈیکس میں 145 پوائنٹس کی تیزی ہوئی جس سے 100 انڈیکس بڑھ کر 45187 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں