چین سے درآمد کی گئی ویکسین دو خوراکوں پر مشتمل ہے جو 21 روز کے وقفے سے لگے گی
محکمہ صحت سندھ نے کورونا ویکسین کا دائرہ کارمزید بڑھاتے ہوئے ویکسین لگوانے سے انکارکرنے والے ہیلتھ ورکرزکے خلاف کارروائی شروع کردی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلعی سطح پرقائم کورونا ویکسین مرکزمیں میرپورخاص، عمرکوٹ اورتھرپارکر اضلاع کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکوویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم بعض ہیلتھ ورکرزکی جانب سے لازمی ویکسین سے انکار کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
محکمہ کی پالیسی کے مطابق ویکسینیشن سے کوئی انکارنہیں کرسکتا اوراگرانکارکرے گا تو اس کو جو بینیفٹ الاؤنسزملے ہیں وہ روک دئیے جائیں گے بلکہ ری ایمبرزبھی ہوں گے، کورونا ویکسین کا دائرہ کاراب فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزسے بڑھا کر نجی شعبے کے بھی تمام ڈاکٹرزاورہیلتھ ورکرزتک پھیلا دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق چین سے درآمد کی گئی ویکسین دو خوراکوں پر مشتمل ہے جو 21 روز کے وقفے سے لگے گی، آئندہ چند ہفتوں کے دوران کورونا ویکسین دیگرسرکاری اداروں کے ملازمین سمیت عام افراد کے لئے بھی دستیاب ہوگی۔
72