96

گلیڈی ایٹرز کو کراچی میں ’ہوم‘ کراؤڈ میسر آگیا

سرفراز کا حفیظ سے سامنا ہونے پر ’دوستی کرلو‘ کے نعرے لگ گئے
کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی میں ’ہوم‘ کراؤڈ میسر آگیا جب کہ لاہور قلندرز سے میچ میں تماشائیوں کی سپورٹ حاصل رہی۔
پیر کے روز نیشل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ میں تماشائیوں نے گہری دلچسپی لی، گلیڈی ایٹرز کو کراچی میں ہوم سائیڈ جیسی داد ملتی رہی، سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے تو ان کا تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا گیا، جب سرفراز کو حفیظ بولنگ کرنے کیلیے آئے تو اسٹینڈز سے آواز آئی کہ ’اب دوستی کر لو‘۔
مختلف انکلوژرز میں بیٹھے تماشائی مچھروں کی بہتات سے پریشان نظر آئے، ان کا کہنا تھا کہ اب کورونا کے ساتھ ہاتھ ڈینگی سے بھی بچنا پڑے گا۔ بینائی سے محروم اسپورٹس جرنلسٹ سہیل خان کو ہیرو ایوارڈدیے جانے کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا۔
میچ شروع ہونے سے قبل کوئٹہ کے ہیڈ کوچ معین خان کپتان سرفراز کو وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کراتے نظر آئے، ہاسپٹلٹی باکس میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کے شناختی کارڈ دیکھنے کے ساتھ ان کی تصاویر بھی بنائی جاتی رہیں، تیسرے روز بھی تماشائیوں کا ٹمپریچر نہیں لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں