67

دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم پہلے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کیلیے تیار

احمد آباد: دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم پہلے انٹرنیشنل مقابلے کی میزبانی کیلیے تیار ہے۔بھارتی شہر احمد آباد کے سردار پٹیل اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے بعد اب وہاں پر تماشائیوں کی گنجائش ایک لاکھ 10 ہزار ہوچکی ہے، یہاں پر بدھ سے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے 50 فیصد تماشائوں کی اجازت ہے، جس کی وجہ سے پہلے ہی میچ میں ہائوس فل کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں