کمپنی ایم ڈیز کی تعداد نصف کردے ان کا ٹارگٹ بھی ہم پورا کریں گے، ایم ڈیز کے مشورے پر کمپنی خاموش
کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف چینی موبائل فون برانڈ کے ایم ڈیز کا کمپنی انتظامیہ کو مشورہ، ایم ڈیز کی تعداد نصف کردی جائے، تفصیلات کے مطابق معروف چینی موبائل فون برانڈ جس نے گزشتہ دنوں ایک غیر ملکی تفریحی دورہ بھی کروایا ہے اس کے کراچی کے ایم ڈیز نے کمپنی انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ انڈرکٹ پر مال کی فروخت اور دیگر مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی اپنے ایم ڈیز کی تعداد نصف کردے، کمپنی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ انہوں نے ہر ایم ڈی کو ایک ٹارگٹ دیا ہے اگر انہیں کم کیا جائے گا تو کمپنی کا ٹارگٹ کون پورا کرے گا؟ جس پر ان ایم ڈیز نے کہا ہے کہ ان کا ٹارگٹ بھی ہم پورا کریں گے۔ یہ مذاکرات جاری ہیں، تاہم اس پر کمپنی ابھی کوئی فیصلہ نہیں لے سکی۔
135