جلد معاہدہ ہوگا ، جس کے بعد کور ٹیک انفینکس آن لائن پر فروخت کرسکے گا
کراچی( اسٹاف رپورٹر )چین کی معروف برانڈ انفینکس آن لائن کاروبار کرنے کیلئے اپنے ایک نئے ڈسٹری بیوٹر کے ساتھ معاہدہ کررہا ہے ، یہ نیا ڈسٹری بیوٹر موبائل فون اور موبائل ایسسریز آن لائن پر فروخت کرسکے گا ، یہ ادارہ جس کا نام کور ٹیک ہے ، اس کے لئے لگ بھگ معاہدہ کرچکا ہے ، کور ٹیک ، آنر موبائل ، کول پیڈ ، میکس ، کا ڈسٹری بیوٹر ، ایپل اور شیاؤمی کا ری سیلز ڈسٹری بیوٹر پہلے ہی مقرر ہے ، اس کے ساتھ ہی وہ انفینکس موبائل ایسیسریز کا بھی ڈسٹری بیوٹر ہے ، انفینکس موبائل کے لئے پہلے ایک ڈسٹری بیوٹرموجود ہے ، جن کا نام عثمان بھٹی ہے ، دیکھنا یہ ہے کہ کور ٹیک کی آمد کے بعد عثمان بھٹی بھی ڈسٹری بیوٹر رہیں گے یا ان کا معاہدہ ختم کردیا جائے گا ۔
256