OPPO حکام کے مختلف ڈسٹری بیوٹرز سے مذاکرات جاری، جلد 5 سے 6لاکھ فونز امپورٹ کئے جانے کا ٹارگٹ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف چینی برانڈ OPPO نے پاکستان میں اسمبلنگ پلانٹ کی تنصیب کے معاملات تیز کر دیئے۔ اس حوالے سے OPPOکے حکام اور مختلف ڈسٹری بیوٹرز کے درمیان گفت و شنید جاری ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ رواں ماہ کوئی فیصلہ ہوجائے گا۔ OPPOموبائل پاکستان میں نمایاں مقام بنا چکا ہے، چند ماہ کے دوران کچھ معاملات کے باعث OPPOمطلوبہ تعداد میں اپنے فونز امپورٹ نہیں کر سکا تھا تاہم اب وہ معاملات حل ہوچکے ہیں جس کے بعد OPPO نے اپنے 5 سے 6 لاکھ فونز امپورٹ کریں گے۔ جس کے بعد وہ مارکیٹوں میں اپنے فونز کی قلت پر قابو پالیں گے اسی طرح امید ہے کہ OPPOاپنے اسمبلنگ پلانٹ کو سال کے دوسرے کوارٹر میں فعال کر سکے گا۔
197