مارچ کے مہینے سے بھرپور انداز میں پروڈکشن شروع کردی جائے گی، ذیشان میاں نور اور عثمان سلطان کی کاوش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں ان دنوں اسمبلنگ پلانٹ لگانے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ۔حکومت کو لگ بھگ روزانہ اس حوالے سے درخواستیں وصول ہورہی ہیں۔ جن کا تعلق مختلف شہروں سے ہے جن اداروں کو اجازت نامے مل چکے ہیں ان میں INOVi ٹیلی کام بھی شامل ہے، اس کے مالکان میں موبائل انڈسٹری کی معروف شخصیات میاں ذیشان نور اور SiCCOTEL کے CEO عثمان سلطان شامل ہیں ان دونوں شخصیات نے قلیل مدت میں کراچی میں جدید پلانٹ نصب کر دیا ہے جو فروری کے دوسرے ہفتے میں کام شروع کرے گا۔ مارچ کے مہینے میں بھرپور انداز میں پروڈکشن شروع کردے گا امید ہے کہ یہ اسمبلنگ پلانٹ ماہانہ کئی لاکھ فونز اسمبل کرنے کی گنجائش موجود ہے، جس کے باعث امید ہے کہ وہ Mad in Pakistan کے نام سے ایکسپورٹ کرے گا، امید ہے کہ اس سے لوگوں کو روزگار ملے گا اور ڈیلرز منافع کما سکیں گے۔
231