85

ضمنی الیکشن میں ہار کے بعد حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت ضمنی الیکشن کے دوران کھل کرسامنے آگئی، ہار کے بعد حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا ہے۔

ڈسکہ روانگی سے قبل جاتی امرا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کےعوام نےجمہوریت کی جنگ لڑی، ووٹ کو عزت دی، عوام نے آٹا اور چینی چوروں کو مسترد کردیا، ان کو عوام میں اپنے مقام کا پتا چل جانا چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں حکمران بے نقاب ہوگئے، عوام کو سمجھ آگئی کہ 2018 میں ان کے ووٹ کیسے چوری کئے گئے، اور کس طرح انتخابات 2018 میں ڈاکا ڈال کر عمران خان کو مسلط کیاگیا، ضمنی انتخابت میں انہوں نے فائرنگ کرائی اور دو جانیں لیں، کچھ نہ ملا تو پریزائیڈنگ آفیسر کو اغوا کیاگیا، کیوں کہ انہوں نے بکنے سے انکار کردیا تھا، 20 پولنگ اسٹیشنز پر رزلٹ تبدیل کیاگیا، حکومت تمام ہتھکنڈوں کےباوجودڈسکہ میں ہاری، اگرپتہ ہوتاہےحکومت نے دوجانیں لینی ہیں تو ڈسکہ کی سیٹ ویسے ہی دے دیتے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ چاروں صوبوں کے عوام نے حکمرانوں کو بری طرح مسترد کردیا، ریاستی دہشت گردی کےباوجود مخالف بری طرح ہار گئے، عوام نے بدترین دھاندلی کےباوجود حکمرانوں کو اوقات یاد دلادی، پی ٹی آئی کابہت جلدشیرازہ بکھرنےوالاہے، کاکوئی مستقبل نہیں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں