آنر موبائل کی اسمبلنگ اگست سے لاہور کی جگہ کراچی میں
نئے ماڈلز تیار کرکے مناسب قیمت میں موبائل صارفین کو فراہم کیے جائیں گے، غیرملکی دورے کا اعلان جلد متوقعکراچی (اسٹاف رپورٹر) چائنا کی معروف برانڈ آنر موبائل جو گزشتہ سال پاکستان میں بھرپور انداز سے لاؤنچ کیا گیا تھا جس کے کئی ماڈل ڈیلرز کے ساتھ موبائل صارفین کو بھی پسند آئے تھے اب ایک قدم آگے کی طرف جانے کیلئے تیار، آنر موبائل کو پاکستان میں لک آفٹر کرنے کے لیے سیکوٹیل کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ آنے والے ماڈلز اور ریلیز ہونے والے موبائل کا اسٹاک ڈیلرز کے ذریعے موبائل صارفین کو فراہم کریں ذرائع کے مطابق آنر موبائل میڈ ان پاکستان کے تحت اسمبلنگ اگست سے لاہور کی جگہ کراچی کی فیکٹری میں موبائل اسمبلنگ اسٹارٹ کر دے گا اور اس میں نئے ماڈلز تیار کرکے مناسب قیمت میں موبائل صارفین کو فراہم کیے جائیں گے اور یہ بھی اطلاع گردش کر رہی ہے کہ آنر موبائل نے غیرملکی دورے کے لیے ڈیل کا اعلان بھی جلد کردیا جائے گا واضح رہے کہ آنر موبائل کی ڈسٹری بیوشن جس گروپ کے پاس موجود ہے سیکوٹیل بھی اسی گروپ کا ایک حصہ ہے۔