ZTE اور نوکیا موبائل کے مہمان باکو دورے کیلئے تیار

ZTE اور نوکیا موبائل کے مہمان باکو دورے کیلئے تیار

دورے میں نوکیا کے سربراہ عارف شفیق ان کے ڈسٹری بیوٹر رضوان مجید، عثمان سلطان، ذیشان میاں نور بھی شرکت کریں گےکراچی (اسٹاف رپورٹر) ZTE موبائل اور نوکیا نے اپنے ڈیلرز کو باکو لے جانے کی تیاری مکمل کر لی ہے جس کے تحت ZTE موبائل 24 جولائی کو باکو کے لیے مہمانوں کو لے کر روانہ ہوجائے گا اور ان کے ہمراہ ZTE موبائل کے ڈسٹری بیوٹر سیکوٹیل اور کمپنی کی اعلیٰ قیادت بھی ان کے ہمراہ ہوگی اسی کے ساتھ نوکیا موبائل کے سربراہ عارف شفیق نے بھی اپنے مہمانوں کو باکو لے جانے کی تیاری مکمل کر لی ہے اطلاع کے مطابق یہ دورہ جولائی کے چوتھے ہفتے میں متوقع تھا کیونکہ ZTE موبائل کا دورہئ باکو بھی چوتھے ہفتے میں ہی کرایا جا رہا ہے تو اس لیے امید کی جا رہی ہے کہ نوکیا اپنا دورہ جولائی کے پہلے ہفتے میں تبدیل کرسکتا ہے نوکیا کے اس دورے میں نوکیا کے سربراہ عارف شفیق ان کے ڈسٹری بیوٹر رضوان مجید، عثمان سلطان، ذیشان میاں نور بھی شرکت کریں گے دونوں دوروں میں بہترین ہوٹلز، تفریحی مقامات اور کھانوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے امید کی جا رہی ہے کافی عرصے کے بعد باکو کے یہ دورے کرائے جا رہے ہیں جس کے باعث ZTE موبائل اور نوکیا کے مہمانوں کو یہ پسند آئیں گے۔

کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں:

کل دیکھنے والے: 4

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top