سام سنگ کے ڈسٹری بیوٹر MSC دورہئ تھائی لینڈ کیلئے تیار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سام سنگ موبائل کے ڈسٹری بیوٹرز کا ایک گروپ جوکہ سیکوٹیل، موبی سیل اور سی آئی ٹی (MSC) پر مشتمل ہے اور اس نے دورہئ تھائی لینڈ اور یورپ کے لیے موبائل اسٹاک کی خریداری پر ایک آفر دی تھی جس کے تحت ایم ایس سی اپنے ڈیلرز کو دورہئ تھائی کیلئے 18 جولائی کو بنکاک روانہ ہوجائے گا اس دورے میں جو کہ 5 دن اور 4 راتوں پر مشتمل ہے 2 دن پتایا اور 2 دن بنکاک میں گزارے جائیں گے اس میں شرکت کے لیے 100 سے زائد ڈیلرز اور مہمان ان کے ہمراہ ہوں گے امید کی جا رہی ہے کہ اس دورے میں سیکوٹیل کے سربراہ عثمان سلطان، موبی سیل کے سربراہ خالد لیمار، اور سی آئی ٹی کے سربراہ حمزہ رشید کی بھی شرکت متوقع ہے دورے میں تفریحی مقامات اور ہوٹلز کا انتخاب کر لیا گیا ہے اس میں بہترین کھانوں سے تواضع بھی کی جائے گی۔
کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں: