میٹ ہنری نے اوول ٹیسٹ میں تاریخ رقم کر دی، 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

میٹ ہنری نے اوول ٹیسٹ میں تاریخ رقم کر دی، 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

لندن: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے اوول ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی اور 21 سال بعد ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔میٹ ہنری اوول کے تاریخی میدان میں ایک ٹیسٹ میچ کے دوران 10 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے 2005 کے بعد پہلے بولر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ کارنامہ آسٹریلیا کے عظیم لیگ اسپنر شین وارن نے ایشز سیریز کے دوران انجام دیا تھا۔کیوی فاسٹ بولر نے ایک اور منفرد اعزاز بھی حاصل کیا، وہ 1994 میں انگلینڈ کے میدان اوول پر جنوبی افریقا کے خلاف 10 وکٹیں لینے والے انگلش فاسٹ بولر ڈیون میلکم کے بعد یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے تیز گیند باز بن گئے ہیں۔میٹ ہنری کی حالیہ فارم غیر معمولی رہی ہے۔ انہوں نے اپنے گزشتہ 12 ٹیسٹ میچز میں مجموعی طور پر 77 وکٹیں حاصل کی ہیں، جو جدید دور کے عظیم فاسٹ بولرز میں شمار ہونے والے ڈیل اسٹین کی سنہری کارکردگی کے قریب ترین اعداد و شمار ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے سابق اسٹار فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے 2008-09 کے دوران تقریباً اتنے ہی ٹیسٹ میچز میں 80 سے زائد وکٹیں حاصل کر کے عالمی کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھائی تھی۔میٹ ہنری کی یہ شاندار کارکردگی نہ صرف نیوزی لینڈ کے لیے اہم ثابت ہوئی بلکہ انہیں دنیا کے بہترین موجودہ فاسٹ بولرز کی صف میں مزید مضبوطی سے کھڑا کر دیا ہے۔

کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں:

کل دیکھنے والے: 1

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top