گلگت بلتستان میں حکومت سازی: پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان اتفاق رائے
Type your paragraph here
گلگت: گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے گلگت میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران حکومت سازی کے لیے باہمی تعاون اور اتفاق رائے کا باضابطہ اعلان کیا۔پریس کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ اور وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ شریک ہوئے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت اور اراکین کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں مستحکم اور مؤثر حکومت کے قیام کے لیے دونوں جماعتوں کے درمیان تمام اہم امور پر اتفاق ہو گیا ہے، جبکہ عوامی مسائل کے حل اور خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔سیاسی مبصرین کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان یہ اتفاق رائے گلگت بلتستان کی نئی حکومت کی تشکیل میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔