کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے تین روزہ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے تین روزہ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

Type your paragraph here

کراچی: کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے شہر میں گزشتہ تین روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد کل سے پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق سڑکوں پر رواں دواں ہوگی۔ذرائع کے مطابق کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد اور کمشنر کراچی کے درمیان ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف مطالبات اور تحفظات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران گاڑیوں کی منتقلی کے عمل میں بائیومیٹرک تصدیق سے متعلق ٹرانسپورٹرز کا دو ماہ کی مہلت دینے کا مطالبہ منظور کر لیا گیا، جبکہ تھرڈ پارٹی انشورنس کی مد میں 12 ہزار روپے کی ادائیگی کے معاملے کو بھی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔مذاکرات کے بعد کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش سفری مشکلات کے پیش نظر کل سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلائی جائے گی۔اجلاس میں فریقین نے مختلف انتظامی اور ٹرانسپورٹ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے پندرہ روز بعد دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد جلد اپنی نمائندہ تنظیموں کا مشاورتی اجلاس طلب کرے گا، جس میں حکومتی یقین دہانیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں:

کل دیکھنے والے: 1

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top