مارکیٹوں میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ، آگ بجھانے والے آلات مؤثر ثابت

مارکیٹوں میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ، آگ بجھانے والے آلات مؤثر ثابت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرمی کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی الیکٹرونکس مارکیٹوں میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جن کی بڑی وجہ شارٹ سرکٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔وائس آف الیکٹرونکس نے مختلف مواقع پر تاجروں اور کاروباری افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ جنریٹرز، یو پی ایس اور چارجرز کو استعمال کے بعد بجلی کے کنکشن سے مکمل طور پر منقطع کر دیا جائے۔ اس کے علاوہ غیر منظم بجلی کی تاروں کو محفوظ انداز میں پائپوں کے اندر رکھا جائے اور ایک دکان یا یونٹ سے دوسری جگہ غیر قانونی بجلی کے کنکشن دینے سے گریز کیا جائے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق حالیہ آتشزدگی کے واقعات میں خوش قسمتی سے کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اس کی ایک اہم وجہ مارکیٹوں میں نصب آگ بجھانے والے آلات ہیں، جو مارکیٹ ایسوسی ایشن نے حکومتی ہدایات کے تحت مختلف مارکیٹوں میںنصب کروائے ہیں۔ ان آلات کی مدد سے چوکیداروں اور دکانداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔ تاہم متعلقہ حلقوں کا کہنا ہے کہ متعدد مارکیٹوں میں اب بھی غیر قانونی اور غیر محفوظ بجلی کی تاروں کا جال موجود ہے، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے فوری اقدامات کریں اور بجلی کے نظام کو محفوظ اور منظم بنانے پر توجہ دیں۔

کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں:

کل دیکھنے والے: 5

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top