سام سنگ کے ڈسٹری بیوٹر ایم اینڈ پی کی جانب سے ڈیلرز کے اعزاز میں عشائیہ
ایم اینڈ پی اپنے شراکت داروں کی ترقی اور منافع کو اولین ترجیح دیتی ہے، ذیشان امان اللہ، ڈیلرز کی تعاون کی یقین دہانی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سام سنگ موبائل کے جنوبی ریجن میں فلیگ شپ ماڈلز کے ڈسٹری بیوٹر ایم اینڈ پی (M&P) کی جانب سے اپنے ڈیلرز کے اعزاز میں ایک خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں کراچی کے ڈیلرز نے شرکت کی۔ تقریب میں ایم اینڈ پی سام سنگ کے ہیڈ ذیشان امان اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیلرز سے خطاب کرتے ہوئے سام سنگ کے آئندہ آنے والے فلیگ شپ ماڈلز، مارکیٹ کی صورتحال ، ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ ذیشان امان اللہ نے کہا کہ ایم اینڈ پی اپنے کاروباری شراکت داروں کی ترقی اور منافع کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے ڈیلرز پر زور دیا کہ وہ انڈر کٹنگ اور کراس ریجن فروخت جیسے رجحانات سے گریز کرتے ہوئے صحت مند کاروباری ماحول کو فروغ دیں تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے منافع میں اضافہ ہو سکے۔اس موقع پر ڈیلرز نے بھی ایم اینڈ پی کے ساتھ اپنے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ بہتر کاروباری حکمت عملی کے ذریعے باہمی ترقی اور منافع کے حصول کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔تقریب کے اختتام پر شرکا کی شاندار عشائیے سے تواضع کی گئی، جبکہ ڈیلرز اور انتظامیہ کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقاتوں اور تبادلہ خیال کا سلسلہ بھی جاری رہا۔