ائرلنک کے زیر اہتمام لاہور میں A7 PRO کا لاؤنچنگ ایونٹ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں شیاؤمی کے ڈسٹری بیوٹر ائرلنک کے زیر اہتمام 13 جون کو لاہور میں شیاؤمی کے نئے اسمارٹ فون A7 Pro کی لاؤنچنگ تقریب منعقد کی گئی۔ کمپنی کے مطابق A7 Pro کی ڈسٹری بیوشن کے خصوصی حقوق ائرلنک کو حاصل ہیں، جو اس ڈیوائس کی سپلائی ملک بھر میں شیاؤمی کے ڈیلرز تک پہنچائے گی۔تقریب میں پاکستان بھر سے معروف موبائل ڈیلرز اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال ائرلنک کے سربراہ مظفر حیات پراچہ، نفیس حیدر، عثمان صدیقی، نعمان میتلا اور عمر یوسف نے کیا۔ اس موقع پر شیاؤمی کے نمائندوں میں مسٹر برائن، سرمد امین، سفیان علی، سفیان احمد اور چینی مینجمنٹ کے ارکان بھی موجود تھے۔تقریب میں کورٹیک کے سربراہ یحییٰ سلطان، اسمارٹ لنک کے یاسر، فون زو کے سربراہ اظہر، ایم اینڈ پی کے خرم نثار، موبی سیل کے HAZBR، چائنیز مینجمنٹ سمیت صنعت سے وابستہ متعدد شخصیات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ائرلنک کے چیف ایگزیکٹو مظفر حیات پراچہ نے کمپنی کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ائرلنک نے 2012 میں ہواوے موبائل کے ساتھ اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد سام سنگ، ایپل، آئی ٹیل، ٹیکنو اور دیگر عالمی برانڈز کو اپنے نیٹ ورک کا حصہ بنایا۔ انہوں نے پاکستان میں موبائل فون اسمبلنگ پلانٹس کے قیام اور ہوم اپلائنسز کے شعبے میں کمپنی کی پیش رفت کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے مرحوم بھائی معظم حیات پراچہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈیلرز اور کاروباری شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے تعاون کے بغیر کمپنی موجودہ مقام حاصل نہیں کر سکتی تھی۔ انہوں نے ڈیلرز کے لیے سالانہ غیر ملکی دوروں کے پروگرام کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔شیاؤمی کے نمائندے مسٹر برائن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی بعض خامیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور چاہتی ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز، ایم ڈیز اور مینجمنٹ ایک مضبوط چین کی صورت میں کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ شیاؤمی اس وقت عالمی موبائل انڈسٹری میں تیسری بڑی کمپنی ہے، جو اس کی مضبوط مارکیٹ پوزیشن کا ثبوت ہے۔تقریب کے دوران شیامی کی مختلف مصنوعات، بشمول کمپنی کی الیکٹرک گاڑیوں، کے بارے میں بھی شرکا کو آگاہ کیا گیا۔ شیاؤمی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ سفیان احمد نے کمپنی کی آئندہ حکمت عملی اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔تقریب کے اختتام پر لکی ڈرا کے ذریعے خوش نصیب شرکا میں قیمتی انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ تمام مہمانوں کو خصوصی گفٹ ہیمپرز بھی پیش کیے گئے۔