سام سنگ نے نئی ڈیوائسز کی تشہیر کے لیے اسپائیڈر مین سے ہاتھ ملا لیا

سام سنگ نے نئی ڈیوائسز کی تشہیر کے لیے اسپائیڈر مین سے ہاتھ ملا لیا

ٹیکنالوجی کمپنی Samsung نے اپنی آنے والی فولڈ ایبل ڈیوائسز کی تشہیر کے لیے مارول کے مقبول سپر ہیرو Spider-Man کے ساتھ شراکت داری کر لی ہے۔رپورٹس کے مطابق 31 جولائی کو ریلیز ہونے والی Spider-Man: Brand New Day میں اسپائیڈر مین کو سام سنگ کا فولڈ ایبل اسمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے دکھایا جائے گا۔ فلم میں ایک اور اہم کردار Ned Leeds جدید گلیکسی ڈیوائسز کی مدد سے اسپائیڈر مین کا سراغ لگاتا نظر آئے گا۔اطلاعات کے مطابق فلم میں اسپائیڈر مین کے ہاتھ میں ممکنہ طور پر نیا Samsung Galaxy Z Flip 8 دکھایا گیا ہے، جبکہ نیڈ لیڈز ایک فولڈ ایبل فون اور اسمارٹ واچ کے ذریعے اس کی لوکیشن ٹریس کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔اسی موقع پر سام سنگ نے ایک تشہیری تصویر بھی جاری کی ہے جس نے ٹیکنالوجی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ تصویر میں دکھائی جانے والی ڈیوائس ممکنہ طور پر Samsung Galaxy Z Fold Ultra ہو سکتی ہے، تاہم کمپنی نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔رپورٹس کے مطابق سام سنگ 22 جولائی کو اپنی نئی فولڈ ایبل ڈیوائسز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسی لیے مبصرین کا ماننا ہے کہ فلم میں گزشتہ نسل کے ماڈلز کے بجائے نئی گلیکسی ڈیوائسز کو نمایاں کیا جائے گا۔دوسری جانب سام سنگ 35 ممالک میں ’’اسپائیڈی ٹریکر‘‘ نامی ایک خصوصی ڈیوائس بھی متعارف کرانے جا رہا ہے۔ یہ وہی گیجٹ ہے جسے فلم میں نیڈ لیڈز اسپائیڈر مین کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کرتا دکھائی دے گا۔مارکیٹنگ ماہرین کے مطابق ہالی ووڈ کی بڑی فلموں میں جدید ٹیکنالوجی مصنوعات کی شمولیت برانڈز کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا مؤثر ذریعہ سمجھی جاتی ہے، اور سام سنگ کی یہ مہم بھی اسی حکمت عملی کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔

کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں:

کل دیکھنے والے: 7

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top