فیفا ورلڈ کپ: ویزا مسئلے کے باعث ایرانی فٹبالر مہدی ترابی کی اگلے میچز میں شرکت غیریقینی
ایرانی فٹبالر مہدی ترابی کا امریکی ویزا پہلے میچ کے بعد ختم ہو گیا، جس کے باعث فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آئندہ میچز میں ان کی شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مہدی ترابی کو امریکا میں صرف ایک مرتبہ داخلے کا ویزا جاری کیا گیا تھا۔ ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ برابر ہونے کے بعد ایرانی ٹیم اپنے بیس کیمپ میکسیکو واپس چلی گئی، تاہم امریکا سے نکلتے ہی ترابی کا ویزا مؤثر نہیں رہا۔ ایران فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑی کے لیے نئے ویزے کے حصول کی کوششیں شروع کر دی ہیں تاکہ وہ ٹیم کو آئندہ میچز میں دستیاب رہ سکیں۔
کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں: