فیفا ورلڈ کپ: میچ کے دوران اسٹیڈیم میں فنی خرابی، کھیل عارضی طور پر متاثر
عراق اور ناروے کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچ کے ہاف ٹائم میں اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں نصب ایک اسپرنکلر اچانک خراب ہو گیا، جس کے باعث گول پوسٹ کے قریب پانی کا تیز فوارہ پھوٹ پڑا اور میدان کے ایک حصے میں پانی جمع ہو گیا۔ واقعے کے فوراً بعد گراؤنڈ عملہ میدان میں پہنچا اور آبپاشی نظام کو عارضی طور پر بند کر کے مرمت کا کام شروع کر دیا۔ عملے نے اضافی پانی کو میدان میں متوازن انداز سے پھیلا کر سطح کو کھیل کے لیے موزوں بنایا، جبکہ دوسرے ہاف کے آغاز سے قبل خرابی مکمل طور پر دور کر دی گئی، جس کے بعد میچ بغیر کسی مزید رکاوٹ کے دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں: