فیفا ورلڈ کپ: جرمن ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں زہریلا سانپ گھس آیا، کھلاڑیوں کو احتیاطی ہدایات جاری
فیفا ورلڈ کپ کے دوران امریکا میں قائم جرمنی کی قومی فٹبال ٹیم کے تربیتی کیمپ میں زہریلے سانپ کی موجودگی نے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔جرمن ٹیم کے کپتان Joshua Kimmich نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کیرولائنا کے شہر Winston-Salem میں واقع ٹیم کے ٹریننگ سینٹر میں ایک زہریلا سانپ دیکھا گیا، جس کے بعد تمام کھلاڑیوں اور عملے کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کِمِش نے بتایا کہ ماہرین نے ٹیم کو آگاہ کیا ہے کہ سانپ زہریلا ہے اور اگر کسی فرد کو کاٹ لے تو فوری طور پر طبی امداد حاصل کرنا ضروری ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایسے سانپ کے کاٹنے سے عموماً جان کو خطرہ نہیں ہوتا، تاہم بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق دیکھا جانے والا سانپ غالباً Copperhead نسل کا تھا، جو شمالی کیرولائنا میں عام پایا جاتا ہے۔ اس کے زہر کے اثرات سے بچنے کے لیے فوری طبی توجہ ضروری سمجھی جاتی ہے۔واقعے کے باوجود German Football Association نے ٹیم کے تربیتی شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی، البتہ کھلاڑیوں کو اضافی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔دوسری جانب Austria کی قومی ٹیم نے اپنے تربیتی کیمپ کے اطراف سانپوں کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کھلاڑیوں کے سائیکل استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔