ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ 2022 جتوانے والے لیونل میسی نے انکشاف کیا ہے کہ ’’ اب نہیں سوچتا کہ ملک کی ایک اور عالمی کپ کھیلوں گا‘‘۔
منگل کو چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں لیونل میسی نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار کہا ہے کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ (2022) میرا آخری ورلڈکپ تھا، تاہم ممکن ہے کہ شمالی امریکا میں (2026) کے ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکتا ہوں، دیکھوں گا چیزیں کیسے چلتی ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا میں اگلا ورلڈکپ کھیل سکتا ہوں۔
سات بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی اس وقت چین کے درالحکومت بیجنگ میں آسٹریلیا کے خلاف دوستانہ کیلئے موجود ہیں، دونوں ٹیمیں جمعرات کو مدمقابل آئیں گی۔
قبل ازیں ارجنٹائن کے اخبار اولے نے رپورٹ کیا تھا کہ میسی کا اگلا ورلڈکپ میں کھیلنا “بہت مشکل” ہوگا، کیونکہ وہ ٹورنامنٹ تک 39 برس کے ہوجائیں گے۔
اسٹار فٹبالر نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی کلب انٹرمیامی کو جوائن کررہے ہیں۔
ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی بیجنگ کے 68 ہزار تمائشیوں کی گجائش رکھنے والے اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ان ایکشن نظر آئیں گے۔
257