حج 2026 مکمل، موبائل فیلڈ سے وابستہ اہم شخصیات کی واپسی
الیکٹرونکس بالخصوص موبائل فیلڈ سے وابستہ کئی اہم شخصیات نے اس سال حج کی سعادت حاصل کی اور ان میں بیشتر حجاج ملک واپس آ چکے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) الحمدللہ حج 2026 مکمل ہوچکا اور پاکستان سے حج زائرین کی واپسی شروع ہوچکی ہے حج پروازیں جو 31 مئی کو شروع کردی گئیں تھی اور واپسی کا آپریشن تاحال جاری ہے 30 جون تک تمام حاجی پاکستان واپس پہنچ جائیں گے الیکٹرونکس بالخصوص موبائل فیلڈ سے وابستہ کئی اہم شخصیات نے اس سال حج کی سعادت حاصل کی اور ان میں بیشتر حجاج ملک واپس آ چکے ہیں حج سعادت کے دوران ان شخصیات نے پاکستان کی ترقی، امن و امان اور کاروبار میں بہتری کی دعائیں کیں وائس آف الیکٹرونکس ان تمام حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔
کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں: