مئی کے مہینے میں اسمارٹ فون کی عالمی درجہ بندی ، ایپل کی پہلی پوزیشن

مئی کے مہینے میں اسمارٹ فون کی عالمی درجہ بندی ، ایپل کی پہلی پوزیشن

ایپل پہلی ،دوسری سام سنگ، تیسری شیاؤمی ، چوتھی ویوو ،پانچویں اوپو ،چھٹی رئیل می ،ہوواے ساتویں ،موٹرولاآٹھویں،گوگل نویں جبکہ HONOR نے دسویں نمبر پر رہا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)دنیا بھر میں اسمارٹ فون کی درجہ بندی میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، مئی کے مہینے میں بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ موبائل برانڈ سیل میں پہلی دس پوزیشن پر کون سے رہے؟ ایپل موبائل نے مارکیٹ میں 32 فیصد شیئر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جو کہ آئی فون 17 اور آئی فون 17 پرومیکس جو دنیا میں پہلی 3 پوزیشن پر ہیں، دوسری پوزیشن پر سام سنگ موبائل (گلیکسی اے سیریز مثال کے طور پر A56 ، A07 اور گلیکسی S سیریز) جس نے مارکیٹ کا 21 فیصد شیئر حاصل کیا تیسری پوزیشن پر شیاؤمی موبائل (ریڈمی اور POCO )جس نے مارکیٹ کا 12 فیصد شیئر حاصل کیا چوتھی پوزیشن پر ویوو موبائل جس نے 8 فیصد شیئر حاصل کیا، پانچویں پوزیشن پر اوپو رہا اس نے بھی تقریباً 8 فیصد شیئر حاصل کیا چھٹی پوزیشن پر رئیل می رہا جس کا شیئر 6 فیصد رہا، ہوواے موبائل نے 4 فیصد شیئر حاصل کرکے ساتویں پوزیشن لی، موٹرولا موبائل نے 3 فیصد شیئر لے کر آٹھویں پوزیشن حاصل کی ، گوگل پکسل نے 2 فیصد شیئر حاصل کرکے نویں پوزیشن جبکہ HONOR موبائل نے بھی تقریباً 2 فیصد شیئر حاصل کرکے دسویں پوزیشن حاصل کی اس طرح مئی کے مہینے میں دنیا بھر کی ٹاپ ٹین برانڈ کی تفصیل یہ تھی واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار مختلف ذرائع سے حاصل کیے جاتے ہیں ان میں اتار چڑھاؤ ہوسکتا ہے جس کا ادارہ ذمہ دار نہیں ہے۔

کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں:

کل دیکھنے والے: 1

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top