میکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکت

میکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کا شاندار آغاز، پاکستانی وفد بھی شریک

میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ اور شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا عالمی میلہ سج گیا۔ دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال ایونٹ کے آغاز پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی فٹ بال شخصیات اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے کامیاب افتتاحی تقریب کے انعقاد اور ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے غیر معمولی تیاریوں پر میکسیکو کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس تاریخی ایونٹ کے انعقاد کے لیے میزبان ملک کے عزم اور انتظامات کو سراہا۔پاکستان کی جانب سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی کی سربراہی میں دو رکنی وفد نے افتتاحی تقریب اور آفیشل ڈنر میں شرکت کی اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔میکسیکو کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ افتتاحی تقریب میں دنیا بھر کی فٹ بال قیادت نے شرکت کی، جبکہ ان کا ملک تاریخ کے سب سے بڑے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کو یادگار اور مثالی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2026 اپنی نوعیت کا سب سے بڑا عالمی فٹ بال ٹورنامنٹ ہے، جس میں ریکارڈ تعداد میں ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ شائقینِ فٹ بال کی نظریں اب اس عظیم الشان ایونٹ پر مرکوز ہیں، جہاں دنیا کی بہترین ٹیمیں عالمی اعزاز کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں:

کل دیکھنے والے: 5

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top