ائرلنک Hisense کا بلاک بسٹر انٹری

ائرلنک Hisense کا بلاک بسٹر انٹری

6 جون کو لاہور میں شاندار لاؤنچنگ ایونٹ، مظفر حیات پراچہ، مسٹر فن، چینی قونصل جنرل مسٹر سن یان، وزیراعظم کے مشیر خصوصی ہارون اختر،محترمہ مریم ، ناصر بھائی، عمران قیوم، یاسر صدیقی، نعمان صدیق، عامر بھائی اور فیاض الہدی سمیت منتخب ہوم اپلائنسز ڈیلرز، میڈیا نمائندوں، چینل پارٹنرز کی شرکت
پاکستان میں ہائی سینس کا آغاز ائرلنک کے عزم کا مظہر ہے کہ عالمی معیار کی ٹیکنالوجی ملک کے ہر گھر تک پہنچائی جائے، گروپ سی ای او ائرلنک مظفر حیات پراچہ، پاکستان تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ ہے،جس سے پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی و تجارتی تعاون مضبوط ہوگا، ہائی سینس ایشیا پیسیفک کے صدر مسٹر فن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے الیکٹرانکس شعبے میں ایئرلنک کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ کمپنی گزشتہ کئی برسوں سے مختلف عالمی برانڈز کی ڈسٹری بیوشن کے ساتھ ساتھ اپنی جدید اسمبلنگ فیکٹریوں کے ذریعے موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک مصنوعات کی مقامی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔پاکستان میں معروف چینی الیکٹرانکس برانڈ ہائی سینس (Hisense)کا بلاک بسٹر لاؤنچنگ تقریب 6 جون کو ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمانوں کا استقبال ایئرلنک گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مظفر حیات پراچہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیا۔تقریب سے ایئرلنک گروپ کے سی ای او مظفر حیات پراچہ، ہائی سینس ٹیکنالوجی ایشیا پیسیفک کے صدر مسٹر فن، چینی قونصل جنرل مسٹر سن یان اور وزیراعظم کے مشیرِ خصوصی ہارون اختر نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں مظفر حیات پراچہ نے کہا کہ پاکستان میں ہائی سینس کا آغاز ایئرلنک کے اس عزم کا مظہر ہے کہ عالمی معیار کی ٹیکنالوجی ملک کے ہر گھر تک پہنچائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرلنک کمیونیکیشن لمیٹڈ میڈ اِن پاکستان وژن کے تحت ٹیکنالوجی کے شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں، درآمدات پر انحصار کم ہو اور پاکستان عالمی ٹیکنالوجی حب کے طور پر ابھر سکے۔ ہائی سینس ایشیا پیسیفک کے صدر مسٹر فن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک اہم اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔ ان کے مطابق یہ شراکت داری ہائی سینس کی عالمی ٹیکنالوجی مہارت کو ایئرلنک کی مینوفیکچرنگ صلاحیت، ملک گیر رسائی اور صارفین کی ضروریات سے آگاہی کے ساتھ یکجا کرتی ہے، جس سے پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی و تجارتی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری کا بنیادی مقصد پاکستان میں مقامی پیداوار کو فروغ دینا، ٹیکنالوجی کی منتقلی کو تیز کرنا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔ ایئرلنک اس وقت 2,500 سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے جن میں تقریبا 20 فیصد خواتین شامل ہیں۔ہائی سینس دنیا کے 160 سے زائد ممالک میں موجود ایک عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ہے، جو جدید ٹیکنالوجی، اعلی معیار اور ڈسپلے ٹیکنالوجی میں اپنی منفرد شناخت رکھتی ہے۔ ایئرلنک اور ہائی سینس کے درمیان یہ شراکت داری پاکستان میں چینی ٹیکنالوجی شعبے کی نمایاں سرمایہ کاریوں میں شمار کی جا رہی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں پاکستانی صارفین کے لیے ہائی سینس کے جدید ٹی وی اور ایئر کنڈیشنرز متعارف کرائے جائیں گے۔ایئرلنک اس شراکت داری میں اپنی وسیع مینوفیکچرنگ، ڈسٹری بیوشن، ریٹیل، ای کامرس اور (BNPL) سہولیات فراہم کرے گا۔اس تقریب کے انتظامات ایئرلنک ہوم اپلائنسز کی سربراہ محترمہ مریم اور ان کی ٹیم نے کیے۔ تقریب میں ہوم اپلائنسز ڈویژن کے ناصر بھائی، عمران قیوم، یاسر صدیقی، نعمان صدیق، عامر بھائی اور فیاض الہدی سمیت ملک بھر سے منتخب ہوم اپلائنسز ڈیلرز، میڈیا نمائندوں، چینل پارٹنرز اور انفلوئنسرز نے شرکت کی۔اس موقع پر معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو ہائی سینس پاکستان کی آفیشل برانڈ ایمبیسیڈر بھی متعارف کرایا گیا، جو تقریب کے شرکا کی خصوصی توجہ کا مرکز رہیں۔تقریب کے اختتام پر معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ ان کی مسحور کن گائیکی نے حاضرین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا اور شرکا نے بھرپور داد دے کر محفل کو یادگار بنا دیا۔

کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں:

کل دیکھنے والے: 2

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top