اپنے برانڈ وائس سمیت نئے چینی برانڈ کی اسمبلنگ بھی کی جائے گی، اشرف مچھیارا اور فیصل موتی کی جدوجہد
کراچی(اسٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ موبائل ترقی کے سفر میں ایک قدم اور آگے! یونائیٹڈ موبائل نے پاکستان میں کام کرنے والے اسمگلنگ پلانٹ میں اضافہ کرکے اپنے نئے سفر کا آغاز کردیا، یہ موبائل اسمگلنگ پلانٹ کراچی یں قائم کیا ہے، جو قبل ازیں قائم کیا گیا تھا تاہم اس میں جدید مشینری نصب کرکے حکومتی شرائط پوری کرکے لائسنس حاصل کر لیا ہے، یونائیٹڈ موبائل اس پلانٹ میں اپنے برانڈ وائس کے فیچر اور اسمارٹ فونز اسمبل کریں گے بلکہ ایک نئے برانڈ کی اسمبلنگ کی جائے گی، باخبر ذرائع کے مطابق نیا برانڈ معروف چینی برانڈ ہے جو یہاں تیار کیا جائے گا اس میں بڑی اسکرین، بڑی ریم اور روم کے ساتھ اہم خوبیاں شامل ہوں گی۔ اس پلانٹ اور نئے برانڈ کے لیے یونائیٹڈ موبائل کے چیئرمین اشرف مچھیارا اور CEO فیصل موتی نے خاصی کاوشیں کی ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ نئے برانڈ کی پاکستان میں مقبولیت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔
229