کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی ٹاپ برانڈ میں سے ایپل موبائل کا نیا ماڈل جو کہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ریلیز کیا جاتا ہے جس میں چند ماہ باقی ہیں لیکن دنیا بھر کے ماہرین آنے والے آئی فون 18 کے ماڈلز پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں حال میں میں بین الاقوامی میڈیا میں اس کی کچھ جھلکیاں پیش کی گئی ہیں جس کے باعث یہ پتہ چلتا ہے کہ خاص طور پر ایپل آئی فون 18 پرو گزشتہ کئی سال کا بڑا اپ گریڈ ثابت ہوگا جس میں انتہائی طاقتور 2 نینو میٹر اے 20 پرو چپ، بڑی بیٹری، اسکرین کے نیچے چھپا ہوا فیس آئی ڈی اور پروفیشنل معیار کا ویریئبل اپرچر کیمرے کی خبریں یہ بتا رہی ہیں کہ یہ ڈیوائس انقلابی ڈیوائس ہوگی۔ ہمیشہ کی طرح ایپل خاموش ہے لیکن ابتدائی اطلاعات بتاتی ہیں کہ کمپنی چند چیزوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے جو کہ ایپل صارفین کو پسند ہیں یعنی زیادہ پاور، لمبی بیٹری لائف اور مزید ذہین اور پروفیشنل فوٹوگرافی۔گیم چینجر اپ گریڈز میں 2 نینومیٹر چپ، انڈر اسکرین فیس آئی ڈی، بڑی بیٹری اور ویریئبل اپرچر کیمرا شامل ہیں۔ ستمبر میں ریلیز ہونے والے آئی فون پرو اور پرو میکس ماڈلز 6.3 انچ اور 6.9 انچ شامل ہیں اور اسی سال آئی فون فولڈ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے آئی فون 18 کی لاؤنچنگ 2027 کے اوائل تک مؤخر ہو سکتی ہے