سیگو موبائل نے Orbit O1 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا، مزید 3 جلد لاؤنچ کیے جائیں گے

سیگو موبائل نے Orbit O1 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا، مزید 3 جلد لاؤنچ کیے جائیں گے

نئی ڈیوائس بہتر کارکردگی، گیمنگ، ملٹی ٹاسکنگ اور جدید فیچرز کے ساتھ صارفین کو بہتر خصوصیات فراہم کرے گا، ڈیلرز کیلئے لاؤنچنگ آفر بھی موجود کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیگو موبائل تیزی سے اپنی جگہ بنانیوالا پاکستانی برانڈ بن گیا ہے اور رواں مہینے اس کے 4 جدید اسمارٹ فون لاؤنچ کیے جا رہے ہیں جو اہم خصوصیات کے ساتھ صارفین کے لیے مناسب قیمت میں دستیاب ہوں گے اسی سلسلے کا پہلا نیا اسمارٹ موبائل فون(SEGO Orbit O1) متعارف کرا دیا ہے، جسے کمپنی نے اپنی کیٹیگری کا طاقتور ترین اسمارٹ فون قرار دیا ہے۔ نئی ڈیوائس بہتر کارکردگی، گیمنگ، ملٹی ٹاسکنگ اور جدید فیچرز کے ساتھ صارفین کو بہتر خصوصیات فراہم کرے گا۔ اسمارٹ فون میں 6.6 انچ HD IPS ڈسپلے کے ساتھ 90Hz ریفریش ریٹ شامل کیا گیا ہے، جس سے اسکرولنگ اور ویونگ کا تجربہ مزید ہموار ہو جاتا ہے۔فون میں 13 میگا پکسل AI رئیر کیمرا جبکہ 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا بھی دیا گیا ہے۔ اس میں64 جی بی روم اور 12 جی بی ریم (4+8)، MediaTek Helio G50آکٹا کور پروسیسر، بڑی بیٹری، 4G ڈوئل سم سپورٹ، فنگر پرنٹ سینسر، فیس ان لاک اور جدید Android 15 آپریٹنگ سسٹم شامل ہیں۔سیگو پاکستان نے Orbit O1 کی لاؤنچ کے موقع پر خصوصی سیل تھرو پروگرام کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے تحت ریٹیل سیل آؤٹ پر ایک ہزار روپے اور ڈیوائس ایکٹیویشن پر مزید ایک ہزار روپے اضافی دیے جائیں گے۔ یہ آفر محدود مدت کے لیے دستیاب ہوگی جبکہ دیگر 3 ماڈلز جلد ہی پاکستان بھر لاؤنچ کر دیئے جائیں گے

کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں:

کل دیکھنے والے: 0

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top