مئی میں پاکستان آنے والے موبائل فونز کی درجہ بندی، انفینکس اور ویگوٹیل سرفہرست
06/05/2026
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مئی 2026 کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 18 لاکھ 51 ہزار 512 موبائل فون درآمد کیے گئے، جن میں 8 لاکھ 40 ہزار 112 اسمارٹ فونز اور 10 لاکھ 11 ہزار 400 فیچر فونز شامل ہیں۔
اسمارٹ فونز کی درجہ بندی میں انفینکس موبائل 2 لاکھ 32 ہزار 500 یونٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہا۔ دوسری پوزیشن پر ZTE موبائل رہا، جس کے 1 لاکھ 53 ہزار 750 فون درآمد کیے گئے، جبکہ سام سنگ موبائل 1 لاکھ 11 ہزار 230 فونز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
ٹیکنو موبائل 88 ہزار 550 فونز کے ساتھ چوتھی اور اوپو موبائل 74 ہزار 500 فونز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر رہا۔ اس کے بعد ویوو چھٹے، شیاؤمی ساتویں، وی لان آٹھویں، ویگوٹیل نویں اور رئیل می دسویں نمبر پر رہے۔
دوسری جانب فیچر فونز کی درجہ بندی میں ویگوٹیل موبائل 4 لاکھ یونٹس کے ساتھ سرفہرست رہا۔ کلب موبائل 1 لاکھ 20 ہزار فونز کے ساتھ دوسرے جبکہ وی لان 1 لاکھ 15 ہزار فونز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
FAYWA موبائل 90 ہزار فونز کے ساتھ چوتھے اور ای ٹاچی موبائل 80 ہزار فونز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔ نوکیا چھٹے، ای ٹیل ساتویں، Bontel آٹھویں، Q موبائل نویں جبکہ HMD دسویں پوزیشن پر رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے مقابلے میں مئی کے دوران تقریباً 3 لاکھ موبائل فون کم درآمد کیے گئے، جن میں زیادہ کمی اسمارٹ فونز کی درآمد میں دیکھی گئی۔
یہ اعداد و شمار مختلف ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں، لہٰذا کسی بھی قسم کی ممکنہ غلطی یا کمی بیشی کی ذمہ داری ادارے پر عائد نہیں ہوگی