ViVO نے مئی میں 3 لاکھ 15 ہزار 600 اسمارٹ فونز امپورٹ کئے، دوسری پوزیشن پر انفینکس اور تیسری پر OPPO رہا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں مئی کے مہینے میں اسمارٹ فونز زیادہ امپورٹ کئے گئے، ان کی تعداد 11 لاکھ 45 ہزار 225 رہی، جب کہ اپریل کے مہینے میں 10 لاکھ 90 ہزار 994 فونز امپورٹ کئے گئے، اس طرح مئی میں اپریل کے مہینے میں 94 ہزار 231 فونز سے زائد امپورٹ کئے گئے جن میں سے مئی میں ٹاپ 10 کی پوزیشن یہ رہی، ViVO نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جس نے مئی میں 3 لاکھ 15 ہزار 600 فونز امپورٹ کئے، اپریل میں ViVO نے 3 لاکھ 66 ہزار 544 فون امپورٹ کئے، اس طرح 50 ہزار 944 فونز کم امپورٹ کئے، دوسری پوزیشن پر انفینکس رہا جس نے 2 لاکھ 3 ہزار 739 فونز منگوائے، جب کہ اپریل میں 2 لاکھ 44 ہزار 794 فونز منگوائے تھے، اس طرح انے مئی میں 58 ہزار 945 فونز زیادہ منگوائے، تیسری پوزیشن پر OPPO رہا، جس نے ایک لاکھ 20 ہزار 839 فونز امپورٹ کئے، جب کہ اپریل میں 96 ہزار 914 فونز منگوائے تھے، اس طرح 23 ہزار 925 فونز زیادہ منگوائے، چوتھی پوزیشن ٹیکنو کی رہی جس نے ایک لاکھ 10 ہزار 29 فونز امپورٹ کئے، جب کہ اپریل میں 85 ہزار 60 فونز منگوائے اس طرح 74 ہزار 31 فونز زیادہ منگوائے، سام سنگ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی اس نے مئی میں 85 ہزار 813 فونز زائد امپورٹ کئے جب کہ اپریل میں ایک لاکھ 34 ہزار 252 فونز منگوائے گویا 48 ہزار 439 کم منگوائے، شیاؤمی کی چھٹی پوزیشن رہی، اس نے مئی میں 83 ہزار 577 فونز منگوائے، اپریل میں 84 ہزار 218 فونز امپورٹ کئے، گویا 641 فونز کم امپورٹ کئے، ساتویں پوزیشن پر آئی ٹیل رہا جس نے مئی میں 75 ہزار فونز امپورٹ کئے، اپریل میں 33 ہزار فون منگوائے، گویا 42 ہزار فونز زائد منگوائے، آٹھویں پوزیشن پر رئیل می رہا مئی میں 26 ہزار 70 فونز منگوائے، اپریل میں 28 ہزار 318 فونز منگوائے، گویا 2248 فونز کم اپورٹ کئے، نویں پوزیشن پر نوکیا رہا مئی میں 16 ہزار 85 فونز منگوائے، اپریل میں 7,144 فونز منگوائے، اس طرح 9,141 فونز زیادہ منگوائے، دسویں پوزیشن پر ایپل رہا 4,680 فونز مئی میں منگوائے، اپریل میں 21,00 فونز منگوائے گویا 2580 فونز زیادہ منگوائے، ٹاپ 10 میں 6 کمپنیوں نے مئی میں زیادہ مال منگوایا اور 4 نے کم۔ واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار مختلف ذرائع سے حاصل کئے گئے ہیں اس میں ردوبدل ہوسکتا ہے۔
168