138

افغان، ایران سرحدوں پر مارکیٹیں قائم کرنے کا فیصلہ

سرحدوں پر قائم مارکیٹوںمیں مقامی آبادی کے لیے روزگار فراہم ہوگا، حکومتی ریونیو میں اضافہ اور اسمگلنگ کی بیخ کنی ہوگی، سندھ بلوچستان کے الگ الگ کلکٹر تعینات ہوں گے، ذرائع
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی سرحدوں پر اسمگلنگ روکنے کے لیے بارڈرز پر مارکیٹیں بنانے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق حکومت ایران اور افغانستان سے اسمگلنگ کے سامان کی بیخ کنی کیلئے سرحدوں پر مارکیٹیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس عمل کے دوران ایسا میکنزم تیار کیا جارہا ہے آنے والے وال پر کم شرح میں ڈیوٹی لی جائے اور مارکیٹوں میں مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں اس سے ایک جانب حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا، دوسری جانب مقامی آبادی کو روزگار ملے گا اور تیسری جانب اسمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوسکے گی، ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر جلد کام شروع کردیا جائے گا، ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئندہ سندھ اور بلوچستان کے الگ الگ کلکٹر کام کریں گے اس سے قبل دونوں صوبوں میں ایک کلکٹر ہوتا تھا تاہم سندھ کا کلکٹر کراچی اور بلوچستان کا کلکٹر کوئٹہ میں بیٹھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں