ساؤتھ ریجن کے ٹاپ ڈیلرز موجود، ایم ڈیز نے مسائل پیش کئے، فوری حل کرانے کے احکام جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیکنو موبائل نے اپنے نئے ماڈل CAMON 17 کو پاکستان بھر میں متعارف کرادیا ہے، اس ضمن میں مختلف شہروں میں CAMON 17 کے حوالے سے آگاہی پروگرام شروع کردیئے ہیں، اس ضمن میں کراچی میں 10 جون کو ڈیفنس میں پروگرام منعقد کیا گیا جس میں شہر کے ٹاپ ڈیلرز، ایم ڈیز، ڈسٹری بیوٹرز اور ٹیکنو موبائل کے اعلیٰ حکام اور ساؤتھ کے ذمے داران شریک تھے، اس موقع پر مقررین نے ٹیکنو ساؤھ کے چینی ہیڈ مسٹر ٹوڈی ، زیڈ ایم ساؤتھ ناصر میمن، مارکیٹ ٹیم کے ہیڈ سفیر اور نے خطاب کیا۔ مقررین نے نئے ماڈلز سے متعلق اور ڈیلز سے متعلق آگاہی دی، ڈسٹری بیوٹر اداروں کی جانب سے یلواسٹون کے ہیڈ گلفراز فاروق، یونائیٹڈ موبائل کے نیشنل سیلز منیجر منصور حسن، ایم اینڈ پی کے عادل ذیشان، یلواسٹون کے عمران زیدی، ائرلنک کے عرض جویا، اور حال ہی میں آنے والے نئے ڈسٹری بیوٹر عدنان جیو نے شرکت کی۔ ایم ڈیز نے ساؤتھ انتظامیہ کے سامنے مسائل پیش کئے جنہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی، ٹیکنو کی جانب سے کافی عرصے بعد پروگرام کیا گیا جس میں شہر کے تمام ڈیلرز نے شرکت کی پروگرام شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک جاری رہا، بعد ازاں عشائیہ دیا گیا آخر میں ڈیلرز کو ٹیکنو کی بلوٹوتھ پیش کی گئی۔
157