109

سب سے بڑی منڈی سج گئی، مویشیوں کی آمد شروع

کئی لاکھ جانور ہر سال لائے جاتے ہیں، انتظامیہ نے کورونا کے حوالے سے ایس او پیز کے اقدام کا اعلان نہیں کیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی، مختلف صوبوں سے مویشیوں کی آمد جاری، تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پر ملک کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں مویشیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے تاہم ابھی خریداری شروع نہیں ہوسکی، یاد رہے ہر سال مسلمان مختلف جانوروں کی قربانی دے کر سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہیں، تاہم گزشتہ چند سال سے اسے ایک منافع بخش کاروبار میں تبدیل کردیا گیا، مختلف سرمایہ کاروں اور ڈیلرز نے بھی اس شعبے میں قدم رکھ دیا ہے جو ایگزیکٹو شخصیات کے لیے مہنگے جانور حاصل کرکے منہ مانگے دام وصول کرتے ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ کورونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ مویشی منڈی میں کس طرح ایس او پیز پر عمل کراتی ہے، اس کے لیے چند روز انتظار کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں