
آئی فون 18 پاکستان میں کب، قیمتوں میں تبدیلی ؟
آئی فون 18 پرو کی قیمت میں تبدیلی کے امکان ہیں جبکہ ہائی رینج فون امید کی جا رہی پرانے دام پر ہی مل جائیں گے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں ایپل موبائل کے چاہنے والے صارفین اس کے آنے والے نئے ماڈل فون آئی فون 18 کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں اس فون میں کس قسم کا اضافہ کیا جا رہا ہے یا کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی قیمتوں میں اضافہ ہونے جا رہا ہے یا نہیں کیمرہ کیسے ہوگا پہلے سے بہتر یا نہیں؟ صارفین کے یہ چند سوالات سوچ رہے ہیں کیونکہ آئی فون کی نئی سیریز ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پیش کی جاتی ہے اور پاکستان میں آتے ہوئے تقریباً ایک ماہ لگ جاتا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون 18 پرو کی قیمت میں تبدیلی کے امکان ہیں جبکہ ہائی رینج فون امید کی جا رہی پرانے دام پر ہی مل جائیں گے اس نئی لائن اپ میں آئی فون 18، آئی فون 18ایئر، آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس شامل ہیں اور پاکستان میں آئی فون کے 2 ڈسٹری بیوٹرز کام کر رہے ہیں جس میں جی نیکسٹ ایک بڑا مقام بنا چکا ہے جبکہ ان کے ساتھ دوسرے ڈسٹری بیوٹر مرکنٹائل موجود ہیں جو گزشتہ پانچ سال کام کر رہے ہیں۔