
X موبائل کا شاندار دورہ تھائی لینڈ اختتام پذیر
دو راتیں پتایا اور دو راتیں بنکاک میں گزاری گئیں جس میں بہترین ہوٹلز، تفریحی مقامات کی سیر اور ہلال کھانوں سے تواضع کی گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈپلائی گروپ آف کمپنیز کی موبائل برانڈ X موبائل نے اپنے ڈیلرز کو تھائی لینڈ کے دو شہر پتایا اور بنکاک کی شاندار سیر کرائی، یہ دورہ X موبائل کی ایک ڈیل کے نتیجے میں دیا گیا اور یہ 5 دن اور 4 راتوں پر مشتمل تھا اس میں دو راتیں پتایا اور دو راتیں بنکاک میں گزاری گئیں جس میں بہترین ہوٹلز، تفریحی مقامات کی سیر اور ہلال کھانوں سے تواضع کی گئی دورے میں ڈپلائی کے چیئرمین آصف خان کی ہدایت پر مہمانوں کا خصوصی خیال رکھا گیا تاکہ انہیں کسی قسم کی چھوٹی موٹی پریشانی نہ ہوسکے دورے کی قیادت نوید خان خٹک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی شاندار دورہ کرانے پر ڈیلرز نے چیئرمین آصف خان، نوید خان خٹک اور ٹیم سے تشکر کا اظہار کیا۔
کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں: