انفینکس امریکہ یا چین، ویتنام یا ملائیشیا کہاں لے جائیگا؟

انفینکس امریکہ یا چین، ویتنام یا ملائیشیا کہاں لے جائیگا؟

اگر ویتنام کا دورہ نہ ہوسکا تو یہ بھی ہوسکتا ہے 2 ملکوں کا دورہ کرا دیا جائے گا، دوروں کا اعلان جلد متوقع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انفینکس موبائل اپنے ڈیلرز کو بڑے دورے میں امریکہ یا چین اور چھوٹے دورے کیلئے ویتنام، ملائیشیا، تھائی لینڈ میں سے انتخاب کرنے کا سوچ رہا ہے انفینکس موبائل کے یہ دورے 2 کیٹگری میں کرائے جائیں گے جس میں A+ کے لیے بڑے اور A کے لیے چھوٹے دورے کرائے جانے کا امکان ہے دورے میں امریکہ میں ہونے والے فٹ ورلڈ کپ کے لیے ویزے کی کوششیں کی جائیں گی یا پھر چین کا ایگزیکٹو دورہ کرایا جائے گا جیسا کہ اس سے قبل انفینکس کے ڈسٹری بیوٹرز کو کرایا گیا تھا جس کی یاد سب ڈسٹری بیوٹر کرتے ہیں جبکہ دوسرے دورے میں اطلاعات کے مطابق ویتنام کا نام پہلے نمبر پر آ رہا ہے کیونکہ کافی عرصے سے کسی بھی برانڈ نے ویتنام کا دورہ نہیں کرایا اگر ویتنام کا دورہ نہ ہوسکا تو یہ بھی ہوسکتا ہے 2 ملکوں کا دورہ کرا دیا جائے گا جیسا کہ تھائی لینڈ ، بالی یا تھائی لینڈ، ملائیشیا وغیرہ وغیرہ، دوروں کے لیے جلد ہی اعلان متوقع ہے کیونکہ دورہ انگلینڈ کے باعث یہ پہلے ہی تاخیر کا شکار ہو چکے تھے۔

کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں:

کل دیکھنے والے: 4

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top