سیگو شارک موبائل کی ڈیل ایک ہی دن میں سولڈ آؤٹ

سیگو شارک موبائل کی ڈیل ایک ہی دن میں سولڈ آؤٹ
شارک موبائل کے 300 یونٹس کی کیش ڈیل پر لندن کی سیرکرانے کا پروگرام،سربراہ ذیشان یوسف خصوصی نگرانی کریں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیگو شارک کی ڈیل ایک دن میں سولڈ آؤٹ ۔ پاکستان میں مختلف کمپنیز اور موبائل برانڈ اپنے غیرملکی دوروں کے لیے ڈیلز کا اعلان کرتے ہیں جس کے ذریعے ڈیلرز اپنا ٹارگٹ مکمل کرکے غیرملکی دورے پر جانے کے لیے اہل قرار پاتے ہیں یوں تو موبائل فیلڈ سے وابستہ ڈیلرز دنیا کے چھوٹے بڑے ملکوں کی سیر کر چکے ہیں لیکن کچھ ملک ایسے بھی ہیں جہاں جانے کی تمنا ڈیلرز زیادہ کرتے ہیں انہیں میں ایک ملک انگلینڈ ہے جس کے شہر لندن کی سیر کرانے کے لیے سیگو موبائل نے اپنے برانڈ شارک کے 300 موبائل فونز کی خریداری پر لندن کا پروگرام دیا تھا اور یہ ڈیل صرف 30 مئی سے 08 جون تک دی گئی تھی اور اس کا اعلان یکم جون کو کیا اور اسی دن یہ ڈیل سولڈ آؤٹ ہوگئی اور یہ کیش پر دی گئی تھی اس دورۂ لندن میں سیگو موبائل کے سربراہ ذیشان یوسف نے خصوصی پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت 7 دن اور 6 راتیں لندن میں گزاری جائیں گی ذرائع کا کہنا ہے سڑکیں، کھانا یا بسوں کے سفر سے زیادہ ان مقامات پر لے جانے کا پروگرام ترتیب دیا ہے جو اس سے قبل کسی دورے میں نہیں دیکھے گئے پروگرام میں لندن کی تمام تفریح گاہیں، یادگار مقامات کی سیر کو شامل کیا گیا ہے دورے میں 50 کے قریب ڈیلرز شرکت کریں گے اوریہ دورہ اگست میں کرا دیا جائے گا۔

کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں:

کل دیکھنے والے: 22

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top