کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں:
ملک بھر سے ڈیلرز کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی، شیاؤمی موبائل کی اعلیٰ قیادت بھرپور شرکت متوقع
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیاؤمی موبائل کے نئے ماڈل اے سیون پرو کا لاؤنچنگ ایونٹ 13 جون کو لاہور میں منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان بھر کے شیاؤمی موبائل کے بڑے ڈیلر شرکت کریں گے اے سیون پرو کے دو ویرین ہیں اور یہ ڈسٹری بیوٹر ادارے ائرلنک کو خصوصی طور پر دیا گیا ہے جو کہ پورے پاکستان میں ڈسٹری بیوٹ کر سکیں گے اس لاؤنچنگ ایونٹ کے لیے اطلاعات کے مطابق کراچی سے تقریباً 20 ڈیلرز شریک ہوں گے اسی طرح ملک دیگر علاقوں سے بھی ان کی انٹری ہوسکے گی شیاؤمی موبائل کہ یہ سیریزموبائل صارفین کے لیے بہت زیادہ چارم رکھتی ہے کیونکہ اس کی سیل تیز اور پرائس مناسب ہوتے ہیں اس لیے ڈیلرز اس سیریز کو پسند کرتے ہیں امید کی جا رہی ہے شیاؤمی موبائل کے اس پروگرام میں تمام ڈسٹری بیوٹرز شیاؤمی موبائل کی اعلیٰ قیادت بھرپور شرکت اور ڈیلرز سے ایک بڑے پروگرام میں ملاقات بھی کر سکیں گے۔