تفریحی دورہ گرینڈ دورے میں تبدیل، شاندار میوزیکل پروگرامز سے آراستہ کنونشن بھی ہوگا، ملک بھر کے 300 ٹاپ ڈیلرز ہمراہ، قیمتی گاڑیوں سمیت بیش قیمت انعامات بھی دیئے جائیں گے،دورے کو ٹورآپریٹر ویلکم آپریٹ کررہے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) Q موبائل 22 فروری کو اپنے 300 سے زائد ڈیلرز کو لے کر ترکی روانہ ہوگا، یہ دورہ گرینڈ دورے میں تبدیل کردیا گیا ہے، اس دورے میں شاندار کنونشن بھی ہوگا۔ یہ دورہ پہلے 4 دن پر تھا اب اسے 5 دن پر کردیا گیا ہے، ڈیلرز کو ترکی کے سب سے بڑے ہلٹن ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا اور اعلیٰ کھانوں سے ان کی ضیافت ہوگی، تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں روانہ ہوں گی، 25 فروری کو ہوٹل ہلٹن میں ہی شاندار میوزیکل پروگرامز پر مشتمل کنونشن ہوگا۔ جس میں درویش سمیت دیگر ثقافتی پروگرامز بھی ہوں گے جب کہ ڈیلرز کو سرپرائز انعام بھی دیئے جائیں گے۔ Q موبائل کے چیئرمین اور CEO ذیشان اختر اور ڈائریکٹر نوید رنگیلا ،ہیڈ آف مارکیٹنگ ذیشان قریشی کنونشن سے خطاب کریں گے،ہیڈ آف سیلز ساؤتھ سلمان ہارون بھی ہمراہ ہوں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ڈیلرز کو قیمتی گاڑیوں اور دیگر انعام دیئے جائیں گے، پاکستان کے ٹاپ ہوسٹ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ یہ ایک تاریخی ، رنگارنگ دورہ ہوگا جو ڈیلرز کو بھرپور اور شاندار تفریح فراہم کرے گا۔ یاد رہے کہ ان دنوں ترکی میں برف باری ہورہی ہے اور موسم سرد ہے اس لیے ڈیلرز سے گزارش ہے کہ وہ اپنے لیے خصوصی طور پر گرم لباس کا اہتمام رکھیں۔واضح رہے کہ Qموبائل کے دورۂ ترکی کو پاکستان کے معروف ٹورآپریٹر ویلکم آپریٹ کر رہے ہیں جو دنیا بھر کے کئی ممالک میں دوروں کے حوالے سے مشہور ہیں۔
114