کورٹیک نے ہواوے ای کٹ کی ڈسٹری بیوشن حاصل کرلی

کورٹیک نے ہواوے ای کٹ کی ڈسٹری بیوشن حاصل کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں ہواوے ٹیکنالوجی کا بڑا نام ہے اور صرف چند سال قبل ٹیکنالوجی کیساتھ موبائل فیلڈ میں بھی دنیا کی ٹاپ تھری میں اس کا نام شامل ہوتا تھا تاہم چند سال قبل گوگل کی پابندی کے باعث موبائل فیلڈ میں وہ پہلے کی طرح دنیا بھر میں فعال نہیں رہا لیکن انٹرپرائز ٹیکنالوجی (ای کٹ ہواوے ٹیکنالوجی کا ایک ذیلی برانڈ ہے) میں ایک بڑا نام ہے جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے ڈیجیٹل حل فراہم کرتا ہے جیسے کہ (SMEs) مثال کے طور پر ریٹیل اسٹورز، ہوٹل اور دفاتر ، کانفرنس ، کالنگ، میٹنگز ، شاپنگ مالز اور دیگر اداروں میں وائی فائی رسائی پوائنٹس، ٹاورز، سوئچز، فائر والز اور اسٹوریج ڈیوائسز آسان استعمال کیلئے پیش کرتا ہے۔

پاکستان کے ایک معروف ڈسٹری بیوٹر ادارے کورٹیک نے ہواوے ٹیکنالوجی سے ای کٹ کی ڈسٹری بیوشن حاصل کر لی ہے ہمارے ملک میں ای ٹیکنالوجی سے واقفیت ذرا کم لوگوں کو ہے اور اسے بھی موبائل فیلڈ میں ہی گنتے ہیں جبکہ اس کا تعلق وائی فائی رسائی پوائنٹس، ٹاورز، سوئچز، فائر والز اور اسٹوریج ڈیوائسز سے ہے کورٹیک نے یہ ڈسٹری بیوشن صرف10 ماہ سے کم مدت میں حاصل کی جبکہ ہواوے میں چیک اینڈ بیلنس کے باعث اس کے لیے سخت کاروباری محنت اور وقت بھی صرف ہوتا ہے۔
ہواوے ٹیکنالوجی نے ڈسٹری بیوٹر ادارے کورٹیک کو ایوارڈ سے نوازتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر آفیشل ڈسٹری بیوٹر مقرر کردیا ہے جس کے باعث پاکستان بھر میں ہواوے ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے اداروں میں کورٹیک ان کی معاونت کرے گا جس سے وہ دنیا بھر کے ساتھ لنک ہونے میں سہولت حاصل کرسکیں گے۔

وائس آف الیکٹرونکس کورٹیک کے سربراہ یحییٰ سلطان اور ان کی ٹیم کو ڈسٹری بیوشن اور ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔

کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں:

کل دیکھنے والے: 9

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top