مفتی شہاب الدین سے رابطہ ہوا ہے ایک دو ملاقاتوں میں مسئلہ حل ہوجائے گا، مولانا سید عبدالخبیر آزاد
پشاور: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے اس بار پورے ملک میں رمضان اور عید ایک ہوگی۔ پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ اب وہ بات نہیں ہوگی ’ پٹھان جانے اور رمضان جانے‘۔ وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد، غلام احمد بلور، ڈاکٹر قبلہ آیاز، ملک طارق اعوان بھی موجود تھے۔مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا مفتی شہاب الدین سے رابطہ ہوا ہے ایک دو ملاقاتوں میں مسئلہ حل ہوجائے گا۔
104