85

انفینکس کا تفریح سے بھرپور دورہ مالدیپ ڈیلرز نے بھرپور مزہ کیا

ڈیلرز کو بوٹ میں ایک جزیرے پر لے جا یاگیا ، جہاں ریزورٹ میں قیام کرایا گیا ، بہترین کلچرل شو ، ڈیلرز کے رقصص ، سمندر کی گہرائی میں سیر ، فشنگ کرائی گئی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چینی برانڈ انفینکس کا دورہ مالدیپ اختتام پذیر، یہ دورہ 11اور12فروری کی درمیانی شب شروع ہوا ، 17فروری کو اختتام پذیر ہوگیا ، دورے میں ڈیلرز کو براستہ دبئی مالدیپ لے جایا گیا ، جس میں انفینکس کے ملک بھر کے ٹاپ ایم ڈیز ، ڈسٹری بیوٹرز اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے دورے میں ڈیلرز کی رہائش کا انتظام مالدیپ کے ایک جزیرے میں واقع ریزورٹ میں کیا گیا ، ائرپورٹ سے تیز رفتار بوٹ کے ذریعے ایک گھنٹے سفر کے بعد ڈیلرز کو ریزورٹ منتقل کیا گیا ، ہر دو ڈیلرز کو ایک کمرہ الاٹ کیا گیا جو انتہائی شاندار تھا ، دورے میں مختلف ڈیلرز اسکوبہ ڈائیونگ کرائی گئی ، فشنگ کے لئے بھی لے جایا گیا جہاں انہوں نے مچھلیوں کا شکار کیا اور تازہ مچھلی تناول کیں ، ڈیلرز نے مخصوص لباس کے ساتھ سمندر کی گہرائی کی سیر کی ، گہرائی میں انسان دوست مچھلیاں تھیں ، ڈیلرز نے فشنگ میں 3,3فٹ کی مچھلیاں پکڑیں ، دورے میں وہاں کے مقامی فنکاروں کا تامل زبان میں کلچرل شو پیش کیا ، بعد ازاں ڈیلرز کو شیلڈ بھی پیش کی گئی ، اس ریزورٹ میں ایک جگہ بنائی گئی تھی جہاں پانی ، چائے ، کافی ، کولڈرنگ ، سمیت دیگر اشیاء مفت دستیاب تھیں ، جن سے ڈیلرز محظوظ ہوتے رہے ، مالدیپ اسلامی ملک ہے جہاں ڈیلرز کی تواضع ہلال کھانوں سے کی گئی ، دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث دورے میں بھی پابندیوں کے اثرات سامنے آئے ، بہت ساری تفریحی جگہوں کی سیر نہیں کرائی گئی ،فلائٹس کی تعداد کم ہونے کے باعث ڈیلرز کو دبئی میں طویل وقت کے لئے ٹھہرنا بڑا پنجاب کے ڈیلرز کو لے جانے والی پرواز موسم کی خرابی کے باعث پاکستان سے مالدیپ براستہ دبئی روانہ نہ ہوسکی اور ایک دن کی تاخیر ہوئی ، یہی صورتحال واپس پر پیش آئی ، اس موقع پر واپسی ڈیلرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ذیشان میاں نور نے مسائل حل کرنے میں ڈیلرز کی مدد کی ، اس دورے میں انفینکس کے ڈسٹری بیوٹر SICCOTELکے CEOعثمان سلطان ، عدنان قریشی ، سلیم بھائی ، انوی ٹیلی کام ( ذینت ) کے ذیشاں میاں نور ، سفیان کھتری ، باوانی موبائل کے کامران باوانی ، فیصل بیگ ، ایم اینڈ پی کے ریاض قاسم ، ڈسٹری بیوٹر ملک ثناء اللہ اور عثمان بھٹی کے ساتھ انفینکس انتظامیہ پاکستان کے چائنیز ایلن ، شاہ زیب اختر ، حسنین جاوید ، فہد اعوان ، عمران اور مختلف ڈسٹری بیوٹرز کمپنی کے نمائندے زون وائز بھی موجود تھے ، یہ دورہ انتہائی پر فضا مقام پر کرایا گیا لیکن کئی معاملات جیسے کلچرل شو غیر مقامی زبان میں ہونے کے باعث کچھ سمجھ نہیں آیا ، اس کے علاوہ کورونا کے باعث شہر میں انٹری نہ کرائی گئی ، دوسری جانب ڈیلرز نے ڈی جے گروپ کی پرفارمنس سے محظوظ ہوتے ہوئے اور رقص کئے ، دورے میں معروف ڈیلرز اقبال نارا ، کی سالگرہ کے کیک بھی کاٹے گئے ، یہ دورہ طویل عرصے کے بعد منعقد کیا گیا اس پر ڈیلرز نے بھرپور مزہ لیا ، یہ دورہ ایک سال سے زائد عرصے کے بعد ہوا ، دورے میں 82افراد نے شرکت کی ۔ واضح رہے دورۂ مالدیپ کو ٹور آپریٹر ادارے ایم آئی ٹی نے کرایا تھا جو اس سے قبل کئی دورے کراچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں