82

فلم ’افواہ‘ میں نواز اور بھومی ایک ساتھ نظر آئیں گے

فلم افواہ نے نوازالدین صدیقی اور بھومی پیڈنیکر کی غیر روایتی جوڑی کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے اوراس کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے اور فلم۵؍ مئی ۲۰۲۳ء کو ریلیز ہو گی۔ یہ فلم ایک انوکھی تھرلر کہانی پر مبنی ہے جس کے ہدایتکار اورمصنف معروف فلمساز سدھیر مشرا ہیں۔ فلم کی کہانی بتاتی ہے کہ کس طرح ایک افواہ کسی کی زندگی کو ہنگاموں میں بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔ نوازالدین کے ساتھ سدھیر کی یہ دوسری فلم ہے اوریہ ایک اور دلچسپ اور زبردست کہانی معلوم ہوتی ہے۔ فلم میں سومیت ویاس، ٹی جے بھانو اور شارب ہاشمی بھی اہم کرداروں میں نظر آنے والے ہیں ۔
فلم کے پروڈیوسر انوبھو سنہا نے کہاکہ ’’اس اہم فلم پر سدھیر کے ساتھ کام کرنا اچھا تجربہ رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ `افوا ہ بہت اچھی فلم ثابت ہوگی جو اعلیٰ معیار کی فلمیں بنانے کے ہمارے مقصد کو پورا کرتی ہے۔‘‘
ہدایتکارسدھیرمشرا نے کہا’’کیا ہوگا اگر شیطان آپ کا پیچھا کر رہا ہے؟ یہ ایک خونی افواہ ہوگی؟ بنیادی طور پر آپ خوفزدہ ہیں کیونکہ چھپنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ شیطان آپ کے سامنے آئے گا۔ اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ کبھی کبھی وہ معشوقہ یا دوست کی شکل میں آجاتا ہے۔ ‘‘ افواہ کو سدھیر مشرا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں نوازالدین صدیقی، بھومی پیڈنیکر، شارب ہاشمی، سومیت کول، سومیت ویاس، راکی رائنا اور ٹی جے بھانو شامل ہیں۔ اس فلم کو انوبھو سنہا نے اپنے بینر بنارس میڈیا ورکس کے تحت پروڈیوس کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں