نئی دہلی ، ہدایت کار سدھارتھ آنند کی ایکشن تھرلرجس میں شاہ رخ خا ن مرکزی رول میں تھے، اس فلم پٹھان نے مسلسل ساتویں دن باکس آفس کے چارٹ پراپنی گہی چھاپ چھوڑی ہے۔ فلم نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی مارکیٹوں میں بھی ہر روز ایک نیا ریکارڈ بناتی دکھائی دے رہی ہے۔
اپنے پہلے پیر کو 25.50 کروڑ روپے کے مجموعہ کے ساتھ مضبوط ہولڈ رجسٹر کرنے کے بعد، فلم نے منگل کو بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔بین الاقوامی سطح پر یہ فلم ٹکٹ کاؤنٹرز پر طوفان برپا کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق پٹھان نے سعودی عرب (KSA) میں $1 ملین اور شمالی امریکہ میں $10 ملین کو عبور کیا۔ باکس آفس ورلڈ وائیڈ نے رپورٹ کیا کہ فلم کا بیرون ملک مجموعہ $28.75 ملین ہے، جس سے اس کا دنیا بھر میں مجموعہ 634 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق پٹھان نے ریلیز کے ساتویں دن 22 کروڑ روپے کمائے، جس سے ہندی میں فلم کی گھریلو کمائی تقریباً 318.5 کروڑ روپے ہو گئی، اس کے ساتھ ڈب شدہ تامل اور تیلگو ورژن میں 11.75 کروڑ روپے ہو گئے۔ ورکنگ ڈے پر اس کے کلیکشن میں 15 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔وہیںپٹھان ہندی زبان کی سب سے تیز فلم بن گئی جس نے مقامی طور پر 300 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا۔
باہوبلی 2 (ہندی) نے 10 دن اور ‘KGF 2’ (ہندی) کو 11 دن لگے۔ عامر خان کی دنگل نے 13 دن میں یہ کارنامہ انجام دیا اور سلمان خان کی ٹائیگر زندہ ہے اور رنبیر کپور کی سنجو نے 16 دنوں میں 300 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا تھا۔
93