ہواوے سے علیحدگی کے بعد آنر کی جانب سے پہلا فلیگ شپ فون 12 اگست کو متعارف کرایا جارہا ہے۔آنر میجک 3 نامی یہ فون اپنے کیمرا سیٹ اپ کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جائے گا یا کم از کم کمپنی کو تو ایسا ہی لگتا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس اینڈرائیڈ فون سے پروفیشنل فلموں کی شوٹنگ بھی کی جاسکے گی۔آنر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ آنر میجک 3 میں ایسا کیمرا ہوگا جو موویز کو ریکارڈ کرسک گا اور اس مقصد کے لیے کمپنی نے آئی میکس ان ہانسڈ سے شراکت داری کی ہے۔اب تک آئی میکس ان ہانسڈ صرف ٹی ویز، پراجیکٹرز اور اے وی آرز تک محدود ہے، یہ فارمیٹ 4K ایچ ڈی آر مواد ڈی ٹی ایس آڈیو کے ساتھ ایچ ڈی آر 10 پلس ڈسپلے پر پلے کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔اب آنر میجک 3 پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں یہ منفرد ویڈیو تجربہ صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔فون تو 12 اگست کو متعارف ہوگا اور قیمت بھی جب ہی معلوم ہوگی مگر چین میں اب تک پری آرڈر میں اس کے 5 لاکھ سے زیادہ یونٹس فروخت بھی ہوچکے ہیں۔سابقہ لیکس کے مطابق یہ فون 2 ورژنز میجک 3 اور میجک 3 پرو کی شکل میں دستیاب ہوگا۔
دونوں فونز میں 6.76 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا جن پر پینچ ہول ڈیزائن میں ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ اپ موجود ہوگا۔
فون کے بیک پر مووی ریل کے ڈیزائن میں 5 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا۔
آنر میجک 3 سیریز کے فونز اس کمپنی کے اولین فونز ہیں جن کے بیک پر 5 کیمرے موجود ہوں گے۔
فونز کے اندر پر ممکنہ طور پر اسنیپ ڈراگون 888 پلس پراسیسر موجود ہوگا۔
آنر کے سی ای او نے بتایا کہ فون میں متعدد اے آئی ٹیکنالوجیز کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ ٹیکنالوجیز کمیونیکشنز، بیٹری لائف، امیجنگ، پرائیویسی اور دیگر شعبوں میں صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔
12 اگست کو آنر کی جانب سے میجک 3 سیریز کے علاوہ دیگر ڈیوائسز جیسے آنر ٹیبلیٹ وی 7 پرو اور اسمارٹ ہوم پراڈکٹس بھی متعارف کرائی جائیں گی۔